ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

 ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تحصیل دفتر میں انعقاد کیاگیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی او راسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کے علاوہ تحصیلداراور لینڈریکارڈ سنٹرز کے آفیسر شریک تھے ۔ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کاانعقاد کیا او رسائلین کی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے فوری عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں