ملازمین کی ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیخلاف ایکشن
بھلوال اور سرگود ھا میں اسسٹنٹ کمشنروں نے 10دکانیں سیل کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے کاروباری مراکز کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کر دی ، بھلوال اور سرگودہا تحصیلوں میں پانچ پانچ دکانیں سیل کر دیں، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجرا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد کے ہمراہ بھلوال کی مختلف مارکیٹوں کاد ورہ کیا او ردکانوں پر کام کرنے والے عملے کی ویکسی نیشن ریکارڈ چیک کیا ۔ انہوں نے ویکسی نیشن نہ ہونے پر دو بیکریوں سمیت پانچ دکانوں کو سیل کر دیا ۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل نے بھی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر ملک فہد کے ہمراہ تحصیل سرگودہا کے مختلف کاروباری مراکز کامعائنہ کیا او رعملے کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر معروف پلازہ چن میں پانچ دکانوں کو سیل کر دیا ۔