غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری ,گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کا 80 فیصد کام مکمل

غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری ,گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کا 80 فیصد کام مکمل

عوام ٹیموں سے تعاون کریں،شناختی کارڈ پر درج پتہ مدنظر رکھا جارہا ہے ،ووٹوں کی درستگی اور اندراج کو یقینی بنانے کے تمام امور کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،الیکشن کمشنر پنجاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کا 80فیصد کام مکمل ہوچکاہے ، یہ مہم 6دسمبر 2021تک جاری رہے گی ، عوام سے اپیل ہے کہ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کے سلسلہ میں ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں ، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ تصدیق کنندہ گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کررہے ہیں تاکہ انتخابی فہرستوں میں شامل نہ ہونے والے ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس ضمن میں شناختی کارڈ پر درج پتہ مد نظر رکھا جائیگا جس کا مقصد آئندہ آنے والے انتخابات کیلئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں مرتب کی جاسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی درستی واندراج کو یقینی بنانے کے امور کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ ایسے افراد جن کا شناختی کارڈ بن چکاہے لیکن انتخابی فہرست میں نا م درج نہیں ان سے فارم نمبر 13پر شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ کے مطابق متعلقہ انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے کیلئے کوائف لئے جارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں