ڈینگی کا خاتمہ : افسروں کو ہدف پورا کرنے کا حکم

ڈینگی کا خاتمہ : افسروں کو ہدف پورا کرنے کا حکم

محکمے مربوط انداز سے کام کریں ،ڈینگی سرویلنس میں عدم دلچسپی ناقابل برداشت ،ٹائر کی دکانوں،قبرستان ، سروس اسٹیشنز ،تالابوں،جوہڑ ’ زیرتعمیر عمار تیں چیک کریں،ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ضلعی ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے جاری سرویلنس کاجائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسر وں کو حکم دیا کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سرویلنس میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمے مربوط انداز سے کام کریں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ ٹائر کی دکانوں ’ قبرستان ’ سروس اسٹیشنز ’ تالابوں ’ جوہڑوں ’ زیرتعمیر عمارتوں او ردیگر ہارٹ سپاٹس ایریاز کو باقاعدگی سے چیک کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں