حکومت کی زرعی زمینوں پر کالونیاں بنانیکی حوصلہ شکنی کرنیکی ہدایت

 حکومت کی زرعی زمینوں پر کالونیاں  بنانیکی حوصلہ شکنی کرنیکی ہدایت

حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ زرعی زمینوں کی جگہوں پر ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کی حوصلہ شکنی کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اس اقدام کا مقصد زرعی رقبوں کو بچانا ہے تا کہ صوبہ بھر میں غذائی قلت نہ ہو سکے ۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی شہری حدود میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے کیلئے رہائش کا مسئلہ پیدا نہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں