بیکری میں ڈاکا،کریانہ سٹور اورگھرمیں چوری کی وارداتیں

 بیکری میں ڈاکا،کریانہ سٹور اورگھرمیں چوری کی وارداتیں

محمد حیات کی بیکری سے 60ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا,شمشاد کے سٹور سے سامان،افتخار کے گھر نقدی،3موٹر سائیکلیں چوری

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران لنگر والا پل کے قریب واقع محمد حیات کی بیکری میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص نے ساٹھ ہزار روپے کیش و موبائل چھین لیا اور فرار ہو گیا جبکہ عمران ٹاؤن کے رہائشی محمد شمشاد کے کریانہ سٹور سے نامعلوم چور بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش ،نقدی وغیرہ اڑا لے گئے ،81شمالی کے رہائشی افتخار کے گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی،احسان ٹاؤن سے فخر سلیم،43شمالی سے محمد فرحان،شاہ محمد کالونی سے محمد اقبال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں،اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں