ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت:ڈی سی بھکر

 ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ  کیلئے شجرکاری وقت کی اہم  ضرورت:ڈی سی بھکر

ضلع میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت سرسبز و شاداب ماحول کی ترویج یقینی بنانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پلاٹ نمبر 4 اور ضلع کونسل میں پلاٹ نمبر 5 میں میواکی کمپیکٹ پلانٹنگ طرز کی شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے پودے لگائے

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی عبدالرحمن خان ڈھانڈلہ ،انچارج بھکر جاب بیورو عدنان جمیل سمیت محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے ۔شجرکاری کے بعد ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں سوسائٹی کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں