میانوالی میں 2059ترقیاتی سکیمیں،متعدد مکمل :حسن اسد

 میانوالی میں 2059ترقیاتی سکیمیں،متعدد مکمل :حسن اسد

منی موٹر وے مکمل،ہسپتال تکمیل کے قریب،چاپری ڈیم 50فیصد مکمل ہوگیا, ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا جائزہ اجلاس،کاموں پر بریفنگ

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میٹنگ روم میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن اسد رضا نے کہا ہے کہ فراہمی بجلی کی 495سکیموں میں سے 368مکمل ہو چکی ہیں ، میگا پرا جیکٹ میں سے 5ارب روپے کی لاگت سے میانوالی سرگودہا ( منی موٹر وے ) کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ 5 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 200بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال اور نر سنگ کالج کی تکمیل کے مراحل میں ہے ،چا پری ڈیم کاپچاس فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے ، ضلع میانوالی میں گزشتہ تین سال اور مو جو دہ مالی سال میں مجموعی طور پر 2059ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئیں جن مین سے 1686سکیمیں مکمل ہیں 373 پر کا م جاری ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ 179کلو میٹر سٹرکوں کی 46سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ واٹر سپلا ئی سیوریج ، سینی ٹیشن کی287سکیموں میں سے 201مکمل ہو چکی ہیں جبکہ86سکیموں کا تعمیراتی کا م جاری ہے ۔ہیلتھ سیکٹر میں23سکیموں میں سے 17سکیمیں مکمل ہیں ۔ایجو کیشن سیکٹر میں پی ایم ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شروع کی گئی 1114سکیموں میں سے 1053سکیمیں مکمل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں