محکمہ زراعت کے ملازمین کی دوسرے روز ہڑتال،ریلی

 محکمہ زراعت کے ملازمین کی دوسرے روز ہڑتال،ریلی

فیلڈ اسسٹنٹ کی ترقی کا عمل روک دیا گیا ،ہڑتال پر مجبور ہو ئے ،مقررین

شاہپور صدر (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ایگریکلچرفیلڈ اسسٹنٹس یونین پنجاب کی اپیل پر محکمہ زراعت شاہ پور کے فیلڈ اسسٹنٹس اور دیگر سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور ریلی نکالی اس موقع پر اظہر صفدر باجوہ صدر سرگودہا ڈویژن، نائب صدر ظہیر عباس میکن نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹ کی ترقی کا عمل روک دیا گیا ہے تیس تیس سال سروس کے باوجود ترقی نہیں دی جاتی اس لئے وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح چار درجاتی سروس سٹرکچرکے تحت ترقی دی جائے ، ٹائم سکیل کے تحت پروموشن ملنے والوں سے بے جا ریکوری بند کی جائے ۔ ٹریننگ کا سلسلہ آن لائن کیا جائے اور سینئر اہلکاروں کو فی الفور ترقی دی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں