کوٹمومن روڈ کے قریب بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 کوٹمومن روڈ کے قریب بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

حادثات معمول بن گئے ،گنے سے لدی ٹرالیوں کے الٹنے کے واقعات

بھلوال(نمائندہ دنیا ) کوٹمومن روڈ کے قریب بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ،گنے سے لدی ٹرالیوں کے الٹنے کے واقعات عام ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق نون شوگرملز بھلوال میں گنے کی کریشنگ کے سیزن کا آغاز ہوچکا ہے شہر سے منسلک دیہی علاقہ جات سے کسان اپنی گنے کی فصل کی فروخت کیلئے ٹرالیوں میں گنا بھر کر نون شوگرملز کی طرف آتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی انہیں مین گجرات سرگودہا روڈ پر پابندی کی وجہ سے کوٹمومن روڈ کے نزدیک بائی پاس سے گزرنے کی ہدایات ہیں یہ بائی پاس جوکہ پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے سٹرک پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں کئی من وزنی گنے سے لدی ہوئی ٹرالیاں جب اس روڈ سے گزرتی ہیں تو وہ حادثہ کا شکار ہوجاتی ہیں ،سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سٹرک کوفوری مرمت کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں