میونسپل کارپوریشن کیلئے 32کروڑ سے مشینری خریدنے کا فیصلہ

میونسپل کارپوریشن کیلئے 32کروڑ سے مشینری خریدنے کا فیصلہ

12کروڑ کی سٹریٹس لائٹس لگائی جائینگی،گریجوائٹی ،پنشن کا مسئلہ حل کردیا , پلازوں سے 42کروڑ کی وصولی جلد شروع:خالقداد گاڑا دنیا فورم میں گفتگو

سرگودھا(دنیا فورم ) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ خالقداد گاڑا نے کہا ہے کہ شہر کی آبادی کے تناسب سے میونسپل کارپوریشن میں افرادی قو ت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی استعداد بڑھانے کیلئے ساڑھے 32کروڑ روپے کی جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اوراسی مالی سال شہر میں ساڑھے 12کروڑ روپے کی سٹریٹس لائٹس لگا ئی جائیں گی ، روزنامہ دنیا فورم میں گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے پنشن اور گریجویٹی کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرتے ہوئے سرگودھا کی تاریخ میں ریکارڈ 11کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگیاں ممکن بنائی گئیں، شاپنگ پلازوں کے کیسز کی مناسب طریقے سے پیروی کی گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہائی کورٹ سے میونسپل کارپوریشن کیس جیت چکی ہے ،مجموعی طور پر پلازوں کے 42کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی آئندہ چند روز تک شروع کی جا رہی ہے ، میونسپل کارپوریشن جو کہ گزشتہ دس سال سے ہر ماہ حکومت کی ایڈیشنل گرانٹ کی منتظر رہتی تھی کے اخراجات اور آمدن میں توازن آیا ،واجبات کی ادائیگیاں آسا ن ہوئیں 26کروڑ روپے کیش اب بھی ادارہ کے اکاؤنٹ میں ہے ،2016سے 2021تک دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بھر تیوں کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شہر بھر کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے سروے شروع کر دیا گیا ہے ، کھنڈرات میں تبدیل سرگودھا سکوائش کورٹ کی تعمیر نو پر 85لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،کچی آبادیوں کے زیر التواء کیسز نمٹانے کیلئے جلد میٹنگز بلائی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں