37ہیڈ کانسٹیبلوں ،15 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی ترقیاں

 37ہیڈ کانسٹیبلوں ،15 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی ترقیاں

ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، سب انسپکٹر بن گئے,معیار،قابلیت،بہترین ریکارڈ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی دی جا رہی ہے ،آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد ہوا۔ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے 37ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 15 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔آرپی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے کہا کہ معیار،قابلیت،بہترین ریکارڈ کے حامل اور سنیارٹی کے مطابق اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے جب بھی کوئی سروس میں آتا ہے تو اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس سے اگلے عہدہ پر پہنچے لیکن اس کے لیے کٹھن مراحل طے کرنے پڑتے ہیں جس میں ٹریننگ و دیگر کورسز شامل ہوتے ہیں۔ سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد اسلم،فتح شیر،احمد نواز،مختار احمد،محمد جمیل،محمد فیروز،محمد قیوم،محمد نواز،محمد رزاق،کوثر اقبال،ناصر حسین،محمد زمان،گوہر رحمن، محمد ارشد اور مظفر علی شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں مسعود الحسن، ظفر اقبال، شمشاد اختر، محمد عارف،محمد اسلم،ارشد محمود، ظہور احمد، محمد ظفر، عطاء محمد،محمد ارشد،اعجاز حسین، تبسم ریاض، سرفراز احمد،امتیاز علی شاہ، ہارون احمد،عمر حیات،محمد سعید، نذیر حسین شاہ،اکرام اﷲ خان،عنایت اﷲ، عبداﷲ جان،بشارت رسول، اﷲ یار، عبدالحمید خان، قیصر عباس، سکندر حیات، ہدایت اﷲ،محمد یوسف، رضا محمد،محمد شیر،حمید علی،غلام اصغر، عبدالحمید، امیر محمد،عنایت اﷲ،محمد ممتاز اور ساجد علی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں