خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

 خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

بوجھ سمجھنے کی بجائے خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنانا ہوگا،مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سرگودھا یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سمینار ہیلپر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس کا بنیادی مقصدمعاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی، حوصلہ افزائی کرنا ہے ،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر غلام یسیٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کو بوجھ سمجھنے کی بجائے انہیں کارآمد شہری بنانے ، معاشرے میں صحیح مقام دلانے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے ،شوکت علی سلہری نے کہا کہ ہیلپر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈایسا ادارہ ہے جو نابیناؤں اور دیگر معذوروں کیلئے عرصہ دارسے کام کر رہا ہے ۔ امجد محمود بھٹی نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت ہے ۔فہیم ارشد نے کہا کہ خصوصی افراد خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا بلال فیروز جوئیہ، ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے صدر عدیل اقبال سلہریا، مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں