فاروقہ اور گردونواح میں یوریا کھاد نایاب

 فاروقہ اور گردونواح  میں یوریا کھاد نایاب

فاروقہ اور گردونواح میں یوریا کھاد نایاب ہو گئی، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت زمینداروں اور کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم نہیں کر سکے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) تفصیلات کے مطابق علاقہ بھر میں ہزاروں ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت ہے جسے پہلے پانی کے ساتھ یوریا کھاد دینا ضروری ہے مگر گذشتہ ایک ہفتہ سے یوریا کھاد مارکیٹ سے مکمل غائب ہونے کی وجہ سے زمیندار اور کاشتکار بغیر یوریا کھاد کے اپنی گندم کی فصل کو پانی دینے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے جھاڑ پیدا وار بری طرح متاثر ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں