کریانہ سٹور میں آتشزدگی ،10لاکھ کاسامان راکھ ہو گیا

 کریانہ سٹور میں آتشزدگی ،10لاکھ کاسامان راکھ ہو گیا

مسلم بازار میں رانا سعید کے سٹور پر آگ رات کوشارٹ سرکٹ سے لگی

قائدآباد( نمائندہ دنیا ) مسلم بازار میں کریانہ مرچنٹس کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا، تفصیلا ت کے مطابق مسلم بازار قائدآباد میں رانا سعید کی کریانہ سٹور دوکان میں رات کی تاریکی میں اچانک آگ بھڑک جانے سے دوکان میں پڑا ہواسامان جوکہ تقریبا دس لاکھ مالیت کاتھا جل کر راکھ ہوگیا، دوکان میں آگ لگنے کا سبب بجلی کاسرکٹ شارٹ ہونے سے بنا ھے ، دوکان کے مالک اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر وہ موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں