دکاندار خود اور عملے کی ویکسی نیشن کروا لیں،سارہ لونی
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سارا لونی نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان کا فرض ہے کہ وہ خود اور اپنے سٹاف کی ویکسینیشن کرائیں دوران چیکنگ کوئی دوکاندار بغیر ویکسینیشن پایا گیا تو اس دوکان کو سیل کر دیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سارا لونی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور چوکوں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے تقرر کے لیے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے دوکانداروں کو چاہئے کہ وہ از خود تجاوزات ختم کر دیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا ۔