وزیراعظم میانوالی کی ترقی کیلئے اہم اعلان کرینگے :امجد خان

  وزیراعظم میانوالی کی ترقی کیلئے اہم اعلان کرینگے :امجد خان

ضلع میانوالی کے غیور عوام اپنے محبو ب قائد کا تاریخی استقبال کریں گے

میانوالی ( نامہ نگار ) چیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے دفاع امجد علی خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان دورہ میانوالی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے موقع پر ضلع میانوالی کی ترقی و خوشحا لی کیلئے اہم اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور ضلع میانوالی کے غیور عوام دورہ میانوالی کے موقع پر اپنے محبو ب قائد کا تاریخی والہا نہ اور فقیدالمثال استقبال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ضلع میانوالی اور اہلیا ن ضلع میانوالی کو ہمیشہ یاد رکھا ہے اور ان کی وابستگی اور محبت کو ہر فورم پر سراہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز سے ملا قات کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے استقبال کی تیاریاں کریں اور استقبال اسقدر شاندار ہو کہ پورے پاکستان کو پتہ چلے کہ ضلع میانوالی کے عوام اپنے محبو ب قائد سے کس قدر محبت کر تے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں