نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات

نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لئے  سخت سکیورٹی انتظامات

سرگودھا اورشاہپورصدر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

سرگودھا ،شاہپورصدر (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپورصدر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات ہوئے ،اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل رانا محمد اقبال کے احکامات پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ ، تمام جامع مساجد اور امام بارگاہوں کے بیرون پہرے اور چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا گیا،محافظ سکواڈ کے مسلح جوان شہر بھر میں گشت پر مامور رہے ،نیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں