ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون،8گرفتار

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون،8گرفتار

پمپ ایکشن،ریوالور،پستولیں رائفل برآمد،مقدمات درج کر لئے

سرگودھا(نامہ نگار )ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے شفقت اﷲ سے پمپ ایکشن اور ریوالور ، تھانہ ساہیوال پولیس نے عبدالرحمن سے رائفل ، فتح شیر سے بندوق ، شمشیر سے پسٹل ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے فرحان سے بندوق ، جہانگیر سے پستول ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حسن سے بندوق اور تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے عابد زمان سے پستول برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں