زمین ہتھیاکر بیچنے پردو نوسر باز وں پر مقدمہ درج
15لاکھ روپے بیعانہ دیے کر اقرار نامہ لیا،تیسرے فریق کو فروخت
سرگودھا(نامہ نگار ) جعلسازی کے ذریعے زمین ہتھیاکر فروخت کرنے والے دو نوسر باز قانون کی زد میں آ گئے ،127شمالی کے رہائشی ندیم نے سرفراز اور فہد سے اسلام پورہ میں زمین خرید کر15لاکھ روپے بیعانہ دے کر اقرار نامہ حاصل کیا مگر رجسٹری کروانے اور بقایا رقم کی ادائیگی سے پہلے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر متذکرہ اقرارنامہ دھوکہ دہی سے منسوخ کروا کر اپنے نام منتقل کیا اور زمین تیسرے فریق کو فروخت کر کے 15لاکھ روپے بھی ہڑپ کر لئے ، مقدمہ درج کر لیا۔