سرگودھا میں بھی محکمہ زراعت کے ملازمین نے ہڑتال کر دی

سرگودھا میں بھی محکمہ زراعت کے ملازمین نے ہڑتال کر دی

پنجاب بھر میں فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹروں کا ترقی دینے کامطالبہ

سرگودھا(نامہ نگار ) سرگودھاسمیت صوبہ بھر کے محکمہ زراعت کے 5ہزار کے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹروں نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج شروع کر دیا گزشہ روز دیگر تحصیلوں کی طرح سرگودھا میں بھی ملازمین نے محکمہ زراعت کے دفترمیں کام چھوڑ کر احتجاج کیا، صدرچو دھری حماد احمد لدھڑ، چو دھری محمودالحسن، وقاص منظور سیال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زراعت انسپکٹر اورفیلڈ اسسٹنٹ محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ہمیں مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہمارا حق نہیں دیاجا رہاجس وجہ سے ہم مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے ہمارا مطالبہ چاردرجاتی سٹرکچر کے حصول ٹائم سکیل پروموشن اور معاوضہ کی ادائیگی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں