کا رٹرالی سے جاٹکرائی ، بچہ اور ڈرائیور جاں بحق،4زخمی

کا رٹرالی سے جاٹکرائی ، بچہ اور ڈرائیور جاں بحق،4زخمی

ڈرائیور اقبال اور جمیل موقع پر دم توڑ گئے ،ایک خاتون کی حالت نازک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ، پنڈی بھٹیاں کا رہائشی محمد اقبال اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار پر رشتہ داروں کو مل کر سلانوالی سے واپس جا رہا تھا کہ سرگودھا لاہور روڈ پر بھاگٹانوالہ کے قریب شیلر کالونی کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ کار ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور محمد اقبال اور بچہ جمیل موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پروین بی بی، نوراں بی بی سمیت چار خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے منتقل کر دیا گیا، ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں