کووڈ کی دوسری ، بوسٹر ڈوز لگانے کی تیاریاں،گھر گھر مہم

کووڈ کی دوسری ، بوسٹر ڈوز لگانے کی تیاریاں،گھر گھر مہم

31 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائیگی

سرگودھا(نامہ نگار ) محکمہ صحت نے سرگودھا ریجن میں ریڈ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا، جس میں کووڈ کی دوسری ڈوز اور بوسٹر ڈوز کے ساتھ ساتھ نئے وائرس کے متوقع مسائل سے آگاہی بھی دی جائے گی، تفصیل کے مطابق سرگودھا ریجن میں بھی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے RED مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا ہے ، 31 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کووڈ کی دوسری اور بوسٹر ڈوز لگانے کے ساتھ ساتھ نئے وائرس اومی کرون سے متوقع مسائل سے بھی عوام کو آگاہ کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں