آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تنظیم کا اعلان

آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تنظیم کا اعلان

چو دھری غلام مجتبیٰ سرپرست،عہدیداروں کا تعلق محکمہ صحت سے ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن (شمالی پنجاب) کے جنرل سیکرٹری راسب علی بھٹی نے سرگودھا کی تنظیم کا اعلان کر دیا ، جس کی سرپرستی چو دھری غلام مجتبیٰ کریں گے ، دیگر عہدیداروں میں چیئر مین چو دھری عبدالغفار، صدر محمد منیر ڈھلوں، سینئر نائب صدر افضال سہوترا، نائب صدر علی رضا کاظمی، جنرل سیکرٹری ناصر نذیر، ایڈیشنل سیکرٹریچو دھری صہیب، جوائنٹ سیکرٹری حنوق مسیح، رابطہ سیکرٹری شہباز بلوچ، فنانس سیکرٹری محمد بلال، پریس سیکرٹری ثاقب نور، آفس سیکرٹری محمد عمر شامل ہیں۔ متذکرہ تمام عہدیداروں کا تعلق محکمہ صحت کے مختلف دفاتر سے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں