25مکانوں کی تلاشی ،30افراد کے کوائف کی تصدیق

25مکانوں کی تلاشی ،30افراد کے کوائف کی تصدیق

پولیس،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شاہین آباد میں سرچ آپریشن

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا، بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی سلانوالی سرکل کی زیر نگرانی شاہین آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران25سے زائدمکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ30سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی ،سر چ آپریشن میں مقامی تھانہ کی بھاری نفری، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں