مہنگا گوشت بیچنے والے 6قصاب دکانیں چھوڑ کر فرار

مہنگا گوشت بیچنے والے 6قصاب دکانیں چھوڑ کر فرار

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ تھیں،دکانیں سیل کر کے مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار )مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالے 6 قصاب چھاپے پر دوکانیں کھلی چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ،سیٹلائٹ ٹاؤن،قینچی موڑ، لاری اڈا روڈ پر یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے دوران محمد رمضان،گلفام احمد وغیرہ 6قصابوں کو مہنگا گوشت فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کر تے پکڑ ا گیا تھا جو بھاگ نکلے تاہم دوکانیں سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں