انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کامیاب،کھاد ڈیلرز کی ہڑتال ختم

انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کامیاب،کھاد ڈیلرز کی ہڑتال ختم

انتظامیہ کی مقدمات پر نظرثانی ،آئندہ مقدمات نہ کروانے کی یقین دہائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا اور خوشاب میں کھاد ڈیلرز اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجانے پر کھاد ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی، مقدمات کے اندراج کیخلاف کھاد ڈیلرز نے 3 روز سے ہڑتال کی ہوئی تھی ،ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے درج مقدمات پر نظر ثانی کرنے اور آئندہ مقدمات درج نہ کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ کھاد ڈیلرز بھی کنٹرول ریٹ پر کھاد فروخت کرنے کے بابند ہونگے ۔ کوئی بھی ڈیلر کھاد کو ذخیرہ نہیں کریں گا تمام ڈیلرز سٹور رجسٹرڈ کے مطابق کھاد رکھیں گے ۔ کسانوں کو کھاد مقررہ نرخ پر ہی فراہم کی جائے گی۔جس پر 3 روزہ ہڑتال کے بعد زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں