بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانیوالے کولوٹ لیا گیا

بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانیوالے کولوٹ لیا گیا

سلطان احمد سے 3افراد نے 50ہزار چھین لئے ،رفیق کے گھر چوری,سلیم ،صدیق کے گھروں،غضنفر کے رقبے ،ریاض کے ڈیرے پر واردات

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران دین کالونی کے رہائشی سلطان احمد جو کہ بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کو راستہ میں تین نامعلوم افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ،جبکہ 48جنوبی کے رہائشی محمد رفیق کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ،ترکھانوالہ کے سلیم اﷲ کے ڈیرہ سے نقدی و موبائلز،موضع آہیر سرخرو کے رہائشی صدیق اکبر کے گھر سے نقدی موبائلز اور موٹرسائیکل،52الف شمالی کے غضنفر مسعود کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری،ساہی وال کے محمد ریاض کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں