دریائے جہلم عبور کرنے کیلئے استعمال کشتیوں میں اوورلوڈنگ ,حادثے کا خطرہ, فوری کارروائی پر زور

دریائے جہلم عبور کرنے کیلئے استعمال کشتیوں میں اوورلوڈنگ ,حادثے کا خطرہ, فوری کارروائی پر زور

شہریوں کے علاوہ گنجائش سے زیادہ موٹر سائیکلیں، ٹریکٹر، جانور اور دیگر سامان ،پتن والا پل، احمد آباد اور پتن چک مبارک کے مقامات پر کسی بھی وقت سانحہ رونما ہونے کا خطرہ

سرگودھا(نامہ نگار ) پتن والا پل، احمد آباد اور پتن چک مبارک کے مقامات پر دریائے جہلم عبور کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی کشتیوں میں اوور لوڈنگ کسی بھی وقت سانحہ کا سبب بن سکتی ہے اس امر کا انکشاف حساس ادارے نے انتظامیہ کو ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں کیا اور بتایا کہ بھیرہ کے متذکرہ علاقوں میں موٹر وے کے علاوہ دریائے جہلم عبور کرنے کیلئے کوئی پل نہیں جس کے باعث متذکرہ تین مقامات سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کی آمد ورفت اور سامان کی ترسیل ہوتی ہے ، عام طور پرافراد کے علاوہ موٹر سائیکلیں، ٹریکٹر، جانور اوراشیائے ضروریہ کا وزن کشتیوں کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ، جبکہ اوور لوڈنگ کو روکنے اور دیگر امور کی چیکنگ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ، جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا اندیشہ ہے قبل ازیں بھی ان مقامات پر کشتیاں ڈوبنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، رپورٹ میں حکام بالا کو مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں