نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دھندکےباعث موٹروےایم ٹوپنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک بند
  • بریکنگ :- دھند کےباعث موٹروےایم ٹو کوٹ مومن سےللہ انٹرچینج تک بند
  • بریکنگ :- دھندکےباعث موٹروےایم 5رحیم یارخان سےشیرشاہ تک بند
Coronavirus Updates

کسی لیگی لیڈر کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،غلام عباس شیرانہ

کسی لیگی لیڈر کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،غلام عباس شیرانہ

حکومت نے میڈیا ٹرائل اور مقدمات پر کروڑوں خرچ کر دئیے ،دنیا سے گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) تحصیل کوٹمومن کے جنرل سیکرٹری غلام عباس شیرانہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے میڈیا ٹرائل اور مقدمات پر خرچ کر دیئے ہیں، لیکن مسلم لیگ (ن) کے کسی لیڈر کیخلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثناء اﷲ سمیت دیگر قائدین کیخلاف حکومت نے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، اور مسلم لیگ (ن) کو جتنی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، وہ اتنی ہی ابھر رہی ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں