معذور افراد عالمی دن پر حکومت کیخلاف پھٹ پڑے
افسوس پاکستان میں معذور افراد کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے ،گفتگو
دا ئودخیل(نامہ نگار )معذور افراد عالمی دن کے موقع پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معذوروں کو کو ئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں،معذور افراد کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے لیکن افسوس کہ معذور افراد کو حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے صرف اعلانات تک ہی محدود ہیں ،محمد رفیق،نصراللہ،ہدایت اللہ،اسلم و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے حقوق و سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جو ہیں بھی ان کو حاصل کرنے کے لیے اداروں کے پاس ان کو سرٹیفکیٹ دینے کا بھی وقت نہیں میڈیکل بورڈ کم ہوتے ہیں جس کے باعث معذور افراد مہینوں بلکہ سالوں اپنا معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے انتظار کرتے ہیں ،یورپ میں تو معذور افراد واقعی سپیشل افراد ہیں جن کے لیے ہر قسم کی سہولت موجود ہے خود وہاں کی عوام بھی معذور افراد کے لیے رحم دل ہے ۔پاکستان میں بھی جو سہولیات ہیں کم از کم ان کو مہیا کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں لیکن افسوس کہ پاکستان میں معذور افراد کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، داودخیل میں درجنوں معذور افراد در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں حکومت کی جانب سے پہلے معذور افراد کو کارڈ دینے کے احکامات جاری ہوئے لیکن وہ بھی نہ مل سکے ۔