معذور افراد کو روز گار کی فراہمی کیلئے کیفے خوشحا ل کا آغاز

  معذور افراد کو روز گار کی فراہمی کیلئے کیفے خوشحا ل کا آغاز

با قاعدہ تنخواہ دی جا ئے گی ، آمد ن معذور افراد پرخرچ ہوگی ،خرم شہزاد

میانوالی ( نامہ نگار ) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں معذور افراد کو روز گار کی فراہمی کیلئے کیفے خوشحا ل کا آغاز کر دیا،ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او اسماعیل کھاڑک ، ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن ببلی خان اور امین اﷲ خان کے ہمرا ہ کیفے خوشحال کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔صدر ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن فیاض خان ، پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیم گل خان ، ضلعی صدر ویمن ونگ عمارہ نیازی ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورنس زبیر ہا شمی ، ضلعی صدر انجمن تاجران عطاء اﷲ خان شہبا زخیل ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تما م شعبہئِ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کیفے خوشحا ل میں کو کنگ سے لیکر سرونگ تک تمام امور معذور افراد سرانجام دیں اور انہیں با قاعدہ تنخواہ دی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ کیفے خوشحا ل سے ہونیوالی آمد ن معذور افراد کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی اور اس پائلٹ پراجیکٹ کی کا میابی کے بعد تحصیل آفیسر اور دیگر اداروں میں بھی کیفے خوشحا ل بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں