مہنگائی کے طوفان نے کاروبارتباہ ،عوام کو پریشان کر دیا،خواجہ بابر شفیق

مہنگائی کے طوفان نے کاروبارتباہ  ،عوام کو پریشان کر دیا،خواجہ بابر شفیق

مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے جنرل سیکرٹری خواجہ بابر شفیق نے کہا ہے

بھلوال(نمائندہ دنیا )کہ ملک میں بحرانوں کے پائیدارحل کیلئے حکومت مصنوعی قلت اورمہنگائی کے محرک عناصر کیخلاف اقدامات کرے مہنگائی کے طوفان نے کاروبارتباہ اورعام آدمی کو شدیدخوف اورغیریقینی صورتحال سے دوچارکردیا ہے صنعتی تجارتی طبقے ناہموار،معاشی اعشاریوں کے باعث شدید پریشان ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کمی کیلئے کوئی راستہ نکالے تاکہ مہنگائی کنٹرول ہوسکے اورعوام وتاجرطبقہ سکھ کا سانس لے سکے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے اثرات نے بازاروں کی رونقوں کو ماند کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث خریداروں کا رش انتہائی کم ہوچکا ہے حکومت جب تک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات بروئے کارنہیں لائے گی اس وقت تک معاشی ترقی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں