کھاد ڈیلر شاپ پر چھاپہ، کھاد کے ایک ہزار بیگز برآمد

کھاد ڈیلر شاپ پر چھاپہ، کھاد کے ایک ہزار بیگز برآمد

کھاد سے لوڈڈ ٹرک موقع پر تھانہ موسیٰ خیل پولیس کے حوالہ کردیا گیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع طارق محمود خان کا پولیس کے ہمراہ موسیٰ خیل میں واقع کھاد ڈیلر شاپ پر چھاپہ۔ ذخیرہ کردہ تارا یوریا کھاد کے ایک ہزار بیگ قبضہ میں لے کر رات کے اندھیرے میں غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن ناکام بنادی ، 266 بوری یوریا کھاد سے لوڈڈ ٹرک موقع پر تھانہ موسیٰ خیل پولیس کے حوالہ کردیا گیا جبکہ ڈیلر شاپ پر موجود 734بیگ یوریا کھاد قبضہ میں لے کر شاپ کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو باوثوق ذرائع سے رات گئے مخبری ہوئی کہ موسیٰ خیل تحصیلدار پلازہ میں واقع ایک دکان سے سینکڑوں بیگ کھاد ٹرکوں پر لوڈ کی جارہی ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع طارق محمود کو پولیس کے ہمراہ فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے تھانہ موسیٰ خیل پولیس کے ہمراہ موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد قبضہ میں لے لی۔ یہ کھاد اب مقررہ نرخو ں پر کاشتکاروں کو فروخت کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں