شاہ پور:ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،تعلیم اور صحت کی سہولتیں ناپید

شاہ پور:ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،تعلیم اور صحت کی سہولتیں ناپید

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹر وں کی 3اسامیاں خالی ،آپریشن تھیٹر بند

شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا )پی پی 81 کی تمام اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،سرگودہا خوشاب میانوالی روڈ بھی دو رویہ نہ ہو سکی جس کے فنڈز وفاق بھی منظور کر چکا تھا، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال شاہ پور میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں، سرجن، آئی سپیشلسٹ کی اسامیاں تین سال سے خالی ہیں جس کی وجہ سے آپریشن تھیٹر مکمل طور پر بند ہے ،شاہ پور میں ریسکیو 1122 مرکز تعمیر کیا گیا تھا جس کی تعمیر کو پانچ سال مکمل ہو چکے لیکن حکومت نے اس کو فعال نہیں کیا جس کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو سرگودہا ریفر کیا جاتا ہے ،گورنمنٹ کالج برائے خوا تین میں پندرہ سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جو آج کے جدید دور میں بھی ٹاٹ پر بیٹھ کر علم حاصل کرتی ہیں۔ سائنس مضامین سمیت درجنوں دیگر مضامین کی لیکچرر کی سیٹیں خالی ہیں ،کمپیوٹرلیب میں نہ تو کمپیوٹر ہیں نہ ہی کمپیوٹر ٹیچر دستیاب ہے ،شاہ پور کے سیاسی و سماجی حلقوں رانا اعظم خان، باوا احمد شاہ، ملک ربنواز اور دیگر نے عوامی و سیاسی نمائندگان کی بے حسی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حلقہ پی پی اکاسی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ کیلئے کوئی بہتر منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں