بلدیاتی انتخابات کا مسودہ تیار ،جلد انتخابی میدان سجے گا

بلدیاتی انتخابات کا مسودہ تیار ،جلد انتخابی میدان سجے گا

پارٹی کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کریں ،سید محمد رضا شاہ

شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا )بلدیاتی انتخابات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے انشاء اﷲ بہت جلد انتخابی میدان سجے گا، پارٹی کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کریں یہ بات تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف سید محمد رضا شاہ نے شاہ پور سٹی میں کارکنوں سے بات چیت میں کہی انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے بلدیاتی قوانین میں ردوبدل کیا تھا اب تحریک انصاف نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جس میں عوام کو اپنے مسائل کا حل مل جائے گا کوشش کی جا رہی ہے کہ اس نظام میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں دور کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں عوام کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر میں آ سکتے ہیں سرکاری افسران کو در خواست کی گئی ہے کہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور عوام کو بار بار چکر لگانے پر مجبور مت کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں