ڈاکٹر قلب عباس 85لاکھ،اقتدار شاہ کو 34لاکھ روپے جرمانہ

ڈاکٹر قلب عباس 85لاکھ،اقتدار شاہ کو 34لاکھ روپے جرمانہ

سابق ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال ،میڈیسن انچارج کی ڈیڑھ کروڑ کرپشن ثابت،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا فیصلہ سنا دیا،دونوں برطرف

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس اور میڈیسن انچار ج اقتدار حسین شاہ پر ادویات کی خریداری میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن ثابت ہو گئی ، سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹر قلب عباس شیرازی کے 85لاکھ روپے جبکہ اقتدار حسین شاہ کو ساڑھے 34لاکھ روپے جرمانہ کرکے ملازمت سے برخواست کر دیا ، تفصیلات کے مطابق 2019میں THQہسپتال سلانوالی میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس شیرازی اور ان کے دست راس میڈیسن سٹور انچارج اقتدار حسین شاہ نے ملی بھگت کرکے سب سٹینڈرڈ ادویات کی خریداری سمیت دیگر مالی بے ضابطگیاں کرکے قومی خزانہ کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا تھا ، گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب صالحہ سعید نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس شیرازی کو 85لاکھ روپے جبکہ میڈیسن سٹور انچار ج اقتدار شاہ کو ملازمت سے فارغ کرنے اور ساڑھے 34لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں