سرگودھا چیمبر کا تعاون:ماڈل بازار بنانے کی تیاریاں

سرگودھا چیمبر کا تعاون:ماڈل بازار بنانے کی تیاریاں

فیصل بازار کو ماڈل بنایا جائیگا،پی ایچ اے ،ٹریفک پولیس بھی تعاون کریگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے ایک بازار کو ماڈل بازار بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں اس سلسلہ میں پی ایچ اے اور ٹریفک پولیس بھی تعاون کرے گی، فیصل بازار کو ماڈل بازار بنانے کی تجویز ہے چیف آفیسر بلدیہ خالقداد گاڑا نے بتایا کہ اسبازار کے درمیان میں پی ایچ اے پھول پودے لگائے گی تزئین وآرائش چیمبر آف کامرس کرے گی اور تجاوزات بھی ختم کرانے میں معاونت کرے گی بازار کی تاجر تنظیم اپنے خرچے سے گارڈ رکھے گی جو عملہ انکروچمنٹ کے ساتھ ملکر کام کرے گا اس بازار میں کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی ٹریفک پولیس چنگ چی رکشوں اور پارکنگ ختم کرائے گا اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈروں کا ا ہم اجلاس دو تین روز میں ہو گا جس میں تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں