تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ملکاں والی پل کے قریب موٹرسا ئیکل سوار محمد شریف دم توڑ گیا

سرگودھا(نامہ نگار )تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جان کی بازی ہار گیا، بتایا جاتا ہے کہ ملکاں والی پل کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جاتے ایک موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، اس کی شناخت محمد شریف کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں