گیس کی بندش محکمہ کے عملہ کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئی

گیس کی بندش محکمہ کے عملہ کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئی

نذرانہ نہ د ینے پر میٹر اتار لئے جاتے ہیں ،فوری کارروائی کی اپیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )غیر اعلانیہ گیس کی بندش محکمہ سوئی گیس کے عملہ کے لئے کمائی کا ذریعہ بن گئی، صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام گیس نہ آنے پر سپلائی کے ذریعے چولہے جلا کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں، سپلائی سے ملنے والی گیس کی قیمت کی ادائیگی کے باوجود محکمہ کا عملہ گیس چوری کی آڑ میں لوگوں کو تنگ کر رہا ہے جو نذرانہ نہ د ینے پر ان کے گیس میٹر اتار لئے جاتے ہیں صارفین نے وزیراعظم سے محکمہ کو گھریلو سطح پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے یا عملہ کی کارروائی سے روکنے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں