افراط زر،مہنگائی ،بیروزگاری کا راج:احسن اقبال،عطاتارڑ

افراط زر،مہنگائی ،بیروزگاری کا راج:احسن اقبال،عطاتارڑ

وزیر اعظم قوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر مخالفین کو ذمہ دار کہہ رہے،محمداسلم کچھیلا اوراحمداقبال گوندل نے کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سینئر رہنما ا عطاء اﷲ تارڑسے ڈویژنل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن حاجی محمداسلم کچھیلا اوراحمداقبال گوندل نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ،حاجی محمداسلم کچھیلا نے قائدین سے سرگودہاڈویثرن کی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے بھی مفصل با ت چیت کی، اس موقع پر احسن اقبال اورعطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تابعداری میں تمام حدیں پارکردی ہیں جس کا خمیازہ قوم کو ہوش روبامہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ ر ہا ہے آج ملک میں افراط زر مہنگائی اور بے روز گار ی کا راج ہے جس نے معیشت کو کھوکھلا کرد یا ہے لمحہ فکریہ ہے کہ وزیر اعظم قوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر اس کا ذمہ داربھی سیاسی مخالفین کو ٹھہرا رہے ہیں صرف مسلم لیگ ن اور میاں برادران ہی وطن عزیزکومسائل سے نکال سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں