محکمہ صحت کے ملازمین ،ڈاکٹروں کے آمدن سے زیادہ اثاثے
محکمہ صحت سرگودھا میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت کے متعدد ملازمین ،ڈاکٹروں کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے ۔ مختلف شعبہ جات کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کم اور پرائیویٹ پریکٹس زیادہ کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سرگودھا میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔ ڈاکٹروں سمیت بجٹ اور دیگر شعبہ جات کے درجنوں ملازمین کے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے ۔ڈاکٹرز سرکاری تنخواہ لے کر زیادہ وقت اپنے ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس پر صرف کر تے ہیں اسی طرح بجٹ اور پرچیز برانچ کے ملازمین کے بھی کروڑوں روپے کے اثاثہ جات ہیں،جن کے پاس ماضی میں ٹوٹ پھوٹی موٹر سائیکل تھی، آج ان کے اہل خانہ بڑی بڑی گاڑیوں اور عالیشان کوٹھیوں میں زندگی گزار رہے ہیں،ایف بی آر، محکمہ اینٹی کرپشن تمام تر معلومات ہونے کے باوجود حکام ایسے افراد پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہیں ۔