گنے کی ٹرالیوں کی وجہ سے رات کے وقت ٹریفک جام
ٹرالیاں لاہور روڈ خوشاب روڈ، فیصل،جھنگ روڈ پر سرشام آجاتی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث رات کے اوقات میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے مین شاہراہوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بنتا جارہا ہے ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کی طرف سے کرشنگ شروع کرتے ہی گنوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالیاں اہم شاہراہوں ، لاہور روڈ خوشاب روڈ، فیصل روڈ اور جھنگ روڈ پر شام ہوتے ہی آجاتی ہے ، ٹرالیوں پر بے ہنگم لوڈنگ سے دوسری گاڑیوں کے غلط طریقے سے آگے بڑھنے سے ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے جس میں ایمبولینسیں بھی ہوتی ہیں، عوام نے حکومت سے ٹریفک کے نظام کو بیتر اقدامات کرنے کی استدعا کی ہے ۔