سرگودھا یونیورسٹی:13انتظامی افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

سرگودھا یونیورسٹی:13انتظامی افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ترقی دی گئی ،2برس سے معاملہ التوا کا شکار تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا یونیورسٹی کے 13 انتظامی افسران کو ٹائم سکیل پرموشن کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ ان افسران کی ترقی کا معاملہ دو برس سے التوا کا شکار تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کی مالی و انتظامی کمیٹی اور سنڈیکیٹ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے ٹائم سکیل اعلامیہ کی اصولی منظوری دے دی، جس کے مطابق گریڈ16اور اس سے اوپر کے ایسے افسرا ن جن کا کوئی مزید سروس سٹرکچر اور ترقی کاکوئی ضابطہ کار نہیں ایسے افسران کو ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ملازمت کے 10سال مکمل ہونے پر ایک سکیل کی ترقی دے دی جائے گی۔ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جن افسران کو اگلے سکیل میں ترقی دی گئی ان میں چو دھری محمد مقصود کو گریڈ19سے 20 ، مقصود احمد ، احمد یار، مہر احمد خان ہرل ، رحمت اﷲ اور محمد عمیر اشرف کو گریڈ18سے گریڈ19میں ترقی دے دی گئی۔ گریڈ17سے گریڈ18میں ترقی پانے والوں میں محمد عثمان، عامر احسان، غلام مصطفی، ملک ذوالفقار علی، نوشابہ اظہار ، زاہد انور اور ذوالفقار علی ساہی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں