ہیلتھ حکا م کی عدم توجہ، مرکز صحت مانگووال غیر فعال

ہیلتھ حکا م کی عدم توجہ، مرکز صحت مانگووال غیر فعال

عمارت کی خستہ حالی کے باعث لاکھوں روپے کے درخت بھی غائب

سرگودھا(نامہ نگار )ہیلتھ حکا م کی عدم توجہی کے باعث بنیادی مرکز صحت مانگووال غیر فعال ہو کر رہ گیا جبکہ عمارت کی خستہ حالی کے باعث لاکھوں روپے کے درخت بھی غائب کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے صحت پروگرام پر عملدرآمد کا اندازہ بنیادی مرکز صحت مانگوال جہاں روزانہ سینکڑوں افراد علاج معالجہ کیلئے رجوع کرتے تھے کی حالت زار سے لگایا جا سکتا ہے ، جہاں مرد اور خاتون میڈیکل افسران کی سیٹ پانچ ماہ جبکہ ڈسپنسر کی سیٹ آٹھ ماہ سے خالی ہے ، گزشتہ ماہ ویکسی نیٹر اور مڈ وائف کے بھی تبادلے کر دیئے گئے ، جس کے باعث اب یہ سرکاری ہسپتال ایک جونیئر ڈسپنسر اور ایک ایل ایچ وی چلا رہے ہیں ،پانچ ایکڑ پر محیط اس بی ایچ یو کے احاطہ میں لگ بھگ پونے تین سو قیمتی درخت لگے ہوئے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے مگر ان کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہیں، چار دیواری کے جگہ جگہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ سے احاطہ مویشیوں کی چراگاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ، اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں