رہائشی ایریا میں ہسپتال کی تعمیرپر کارروائی،عمارت سیل

رہائشی ایریا میں ہسپتال کی تعمیرپر کارروائی،عمارت سیل

سیٹلائٹ ٹائون میں تعمیر اتی کام جاری تھا،اہل علاقہ کی شکایت پر ایکشن

بھلوال(نمائندہ دنیا )سرکاری احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے رہائشی ایریا میں ہسپتال کی تعمیرکے کیخلاف کاروائی پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ سب ریجن سرگودہا نے عمارت کو سیل کردیا تفصیلات کے مطابق بھلوال کی کثیر آبادی کے رہائشی علاقہ سیٹلائٹ ٹاون میں ڈاکٹرنوید بیگ نے ہسپتال کی تعمیرکام شروع کرواکھا تھا جس پر سیٹلائیٹ ٹاون کے رہائشیوں عمران شہزادایڈووکیٹ،ماجدنذیرایڈووکیٹ،ڈاکٹرغضنفراﷲ ،ڈاکٹرافتخارملک ،نذیرخان ،محبوب ،شیخ مختار،حاجی اعجاز،شیخ عمران ،عمران خلیل زبیری ودیگران نے ایک درخواست دائرکی تھی متعدد بارمحکمہ وعدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کیا لیکن ڈاکٹرنوید بیگ ودیگرنے اپنا کام جاری رکھا بالاآخرڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ نے چھٹی نمبری1809-10کے ذریعے بلڈنگ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے یادرہے کہ اوپن اسپیس جگہ کو بھی غیرقانونی طورپر کورکرنے کی کوشش کی گئی اس حوالہ سے پولیس اورانتظامیہ کو باقاعدہ نوٹس کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر کے اس اقدام کو اہلیان سیٹلائیٹ ٹاون نے سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں