ڈپٹی کمشز آفس کمپلیکس کا نقشہ تبدیل، تخمینہ لاگت میں اضافہ

ڈپٹی کمشز آفس کمپلیکس کا نقشہ تبدیل، تخمینہ لاگت میں اضافہ

2019میں منصوبہ کیلئے 35 کروڑ 13 لاکھ مختص کئے گئے ،لاگت میں اضافہ کر کے اب رقم بڑھا کر 39کروڑ 98لاکھ 98ہزار رکھ دئیے گئے ،حکومت نے سفارشات منظور کر لیں

سرگودھا(نامہ نگار )ضلع کچہری میں قا ئم ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کی سو سالہ تاریخی عمارت کی تعمیر نو کے منصوبہ کے نقشہ میں تبدیلی اور تخمینہ لاگت میں اضافہ کی منظوری دیدی گئی، ذرائع کے مطابق 2019میں والڈ سٹی کے ذریعے اس تاریخی عمارت کی تعمیر نو کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا ،جس کیلئے 35 کروڑ 13 لاکھ روپے مختص کرتے ہوئے 12 کروڑ روپے جاری کئے گئے ، تاہم متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے مختلف بے قاعدگیوں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث یہ منصوبہ متنازعہ بن کر رہ گیا ہے ،اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کی جانب سے کئی مرتبہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال سے آگاہ بھی کیا گیا ،تاہم نہ صر ف تعمیر نو انتہائی سست روی کا شکار ہے بلکہ بے ضابطگیوں پر بھی صوبائی حکا م خاموش ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمارت کے نقشہ میں تبدیلی اور تخمینہ لاگت ریوائزڈ کرنے کے سلسلہ میں بھجوائی گئی سفارشات منظور کر لی ہیں جس کے مطابق اب اس منصوبہ پر 39کروڑ98لاکھ 98ہزار روپے خر چ کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں