عوام حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے ن لیگ کاساتھ دیں، ڈاکٹر لیاقت
عوام کو بھوکے مارنے اور لوگوں سے زندگی بچانے والی ادویات چھیننے والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عوام اس حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کاساتھ دیں سیاسی مارکے میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کریں ان، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ان شیروں پر فخر محسوس کرتی ہے ۔جنہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا کردار ادا کیا ۔