پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

 پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس  کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،ترجمان پی ایچ پی کے مطابق نومبر میں سرگودھا پٹرولنگ پولیس کی پوسٹ نے 159 مختلف نوعیت کے مقدمات درج کروائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جن میں 10 مختلف اقسام کا اسلحہ جات ، 130 راونڈ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 4 مقدمات میں 112 لیٹر الکوحل برآمد کی۔ 6 مجرمان اشتہاری اور 12 عدالتی مفرور گرفتار کر کے حوالے پولیس کیے ۔ 137 مختلف اقسام کی گاڑیاں بوجہ غفلت لاپرواہی بند کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ امدادی کارروائیوں میں 1319 مختلف نوعیت کی امداد فراہم کی۔ جس میں 52 فرسٹ ایڈ سروس دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں