کاشتکاروں کو کھاد کی باآسانی دستیابی تاحال ممکن نہ ہو سکی

 کاشتکاروں کو کھاد کی باآسانی دستیابی تاحال ممکن نہ ہو سکی

ناقص منصوبہ بندی کے باعث ضلع بھرمیں کاشتکار خوا ر ہو کر رہ گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) ناقص منصوبہ بندی کے باعث ضلع میں کاشتکاروں کو کھاد کی باآسانی دستیابی تاحال ممکن نہ ہو سکی اور وہ خوا ر ہو کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کھاد ڈیلرز کو مشروط کوٹہ کے تحت کھاد فروخت کرنے کا پابند بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے علی الصبح ہی کاشتکاروں کی لمبی قطاریں گوداموں /ڈیلرز کی دوکانوں کے باہر لگ جاتی ہیں،اور مختصر وقت کیلئے کھاد فراہم کرنے کے بعد فروخت بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی اکثریت نامراد واپس لوٹنے پر مجبور ہے اور انہوں نے صورتحال کے پیش نظر گندم کی فصل پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کاشتکار خوار ہو کر رہ گئے ہیں اور گندم کی بوائی شدید متاثر ہورہی ہے مزید تاخیر ہوئی تو گندم کی پیداوار انتہائی ناقص ہو گی جبکہ کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں، افسران فیلڈ میں ہونے کی وجہ سے انکی شکایات پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا، کاشتکاروں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں